• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس شہداء کےورثاء کا نئے قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس شہداء کے عزیز و اقارب نےپریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ بھرتی سے متعلق پنجاب پولیس کے نئے قوانین کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین پنجاب پولیس میں بھرتی کے نئے قوانین کو کوستے رہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے نئے رولز نکال لیے ہیں ہمیں بھرتی نہیں کیا جا رہا۔ پولیس شہداء کے عزیزو اقارب نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے مختلف حیلے بہانے اپنائے جا رہے ہیں۔ شہداء ویلفیئرکے پرانے قوانین بحال کیے جائیں۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ پولیس شہداء اور ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوکر اپاہج ہونے والوں کے بچوں کو بھرتی ہونے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ بھی ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔
تازہ ترین