• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول افسرملک وقوم کاقیمتی اثاثہ ہیں،انصاف نظرآنا چاہیے،گورنر

لاہور(نمائندہ خصو صی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سول افسران بلا شبہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جو حکومت کی پالیسیوں کو نہ صرف عملی جامہ پہناتے ہیں بلکہ حکومتوں کی کامیابی میں ان کا بہت اہم کردار ہوتا ہے ۔ افسران کے پیش نظر ایک ہی چیز اہم ہونی چاہیے وہ ملک کا وقار اور قوم کی خوشحالی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ تبدیلی اوپر سے نیچے تک آئی ہے جس طرح انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے اسی طرح تبدیلی آنکھوں کے سامنے نمایاں ہونی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی عظمت علی رانجھاکی قیادت میں 109 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے 65 رُکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب صائمہ سعید بھی موجود تھیں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ افسران کی اکثریت حقیقتاً فرض شناس محنتی اور ایماندار ہیں اور ہماری حکومت آپ لوگوں سے توقع کرتی ہے کہ ملک و قوم کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پوری دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
تازہ ترین