• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علماءپاکستان کی تمام تنظیمیں تحلیل 3ماہ میں پارٹی انتخابات کروانے کااعلان

لاہور( نمائندہ جنگ) جمعیت علما پاکستان کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے جے یو پی نیازی کی مرکزی، صوبائی، ضلعی ،تحصیل اور یونٹ سطح کی تمام تنظیمیں تحلیل کرکے تین ماہ کے اندر پارٹی انتخابات کروانے کااعلان کردیا ہے۔ نئے پارٹی انتخابات کی نگرانی جے یو پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کرے گی ۔ مجلس عاملہ اور شوریٰ بھی تحلیل کردی گئی ہیں۔ جمعیت سیکرٹریٹ کینال ویو سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تنظیمیں تحلیل کرنے کا مقصد جمہوری عمل کے ذریعے ہر نوجوان قیادت کو موقع دینا ہے۔ تاکہ جدید تقاضوں کے مطابق تنظیم کو فعال بنایا جائے اور نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کو تیز کیا جاسکے۔ الیکشن کمیٹی تین ماہ کے اندر انتخابی عمل کو مکمل کرے گی۔الیکشن کمیٹی چاروں صوبوں سے سینیر رہنماوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائے گی۔
تازہ ترین