• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرضے واپس نہیں کرینگے توکوئی بھی ہمیں قرضے نہیں دے گا،پیر افضل قادری

لاہور( نمائندہ جنگ) تحریک لبیک پاکستان کے بانی پیر افضل قادری نے کہا ہے پاکستان نے جن ممالک سے قرضے لئے ہیں وہ واپس نہ کرے جب ہم قرضے واپس نہیں کریں گے تو یہ ممالک ہمیں قرضے دینا بند کردیں جس کے بعد ہم اپنے پائوں پر کھڑا ہونا سیکھیں گے اور ملک خوشحالی کی طرف چل پڑے گا ۔ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے لبیک یا رسول اللہ ورکرز کنونشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کے مطابق 25اکتوبر کو گوجرانوالہ، 28اکتوبر کو راولپنڈی، 9نومبر کو لاہور میں مزار اقبال پر تحریک لبیک پاکستان کے ز یر اہتمام اجتماعات ہوں گے۔ جن سے تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر علماء کرام خطاب کریں گے۔ اب ہم ناموس رسالت ختم نبوت پر کسی کو سودے بازی نہیں کرنے دیں گے
تازہ ترین