• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص انتظامات پر آئس فیکٹری،ریسٹورنٹ اور جوس کارنر سیل

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہورکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے آر او فلٹرنہ ہونے پر آئس فیکٹری،صفائی کے ناقص انتظامات پر فریش جوس کارنر اورغیر قانونی طور پر ڈی سیل کرنے پرریسٹورنٹ دوبارہ سیل کر دیا۔ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے اور وارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے مضر صحت خوراک تلف کر دی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کالاخطائی روڈ شاہدرہ میں واقع آئس فیکٹری کو آلودہ پانی سے برف کی تیاری پر،جو ہر ٹاؤن میں فریش جوس اینڈ ملک شاپ کو گندے فریزر اور گلے سڑے پھلوں کے استعمال پر جبکہ سمن آباد میں معروف ریسٹورنٹ کو غیر قانونی طور پر خود سے ڈی سیل کر کے کام کرنے پر دوبارہ سیل کر دیا ۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے غیر معیاری خوراک فروخت کرنے پر متعددفوڈ پوائنٹس کو بھار ی جرمانےبھی کئے۔
تازہ ترین