حکومت اور یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر صنعت و پیداوار عبد الرزاق داؤد آج مظاہرین سے مذاکرات کریں گے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا تیسرے روز بھی ڈی چوک اسلام آباد پر دھرنا جاری ہے۔
سیکرٹری صنعت و پیداوار نے دھرنا مظاہرین کے وفد سے مذاکرات کیے، سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہاکہ وہ ملازمین کی مستقلی کے علاوہ تمام مطالبات ماننے کے لئے تیار ہیں تاہم دھرنے کے شرکاء کے نمائندوں نے کہا کہ ملازمین کی مستقلی سمیت تمام مطالبات کی عملی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔