• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ کے افغان کیمپوں میں 3ہزار بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائے جائینگے

ضلع مانسہرہ میں12روزہ انسداد خسرہ مہم زورو شور سے جاری ہے ،مہم کو کامیاب بنانے کے لئے افغان مہاجر کیمپوں میں 3ہزار افغان بچوں کوبھی حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

ضلع مانسہرہ میں جاری انسداد خسرہ مہم کے دوران 2لاکھ 53ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف ہے، مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لے اس بار تینوں افغان مہاجر کیمپوں کے بچوں کو بھی حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

افغان مہاجرین کے کیمپوں خاکی ،اچھڑیاں اور بریڑی کیمپ میں نو ماہ سے لیکر پانچ سال کے 3ہزار بچوں کو خسرہ کی ویکسین کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

افغان مہاجرین نے اپنےکیمپوں میں خسرہ مہم کے انعقاد پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکڑ شہزاد علی خان کا کہنا ہے کہ مہاجر کیمپوں میں ویکسینیشن کا عمل علاقے سے خسرہ کے سوفیصد خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔

تازہ ترین