• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔300 سے 700 یونٹس استعمال کرنے والوںکے لیے بجلی 10 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔

وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

300 سے 700 یونٹس والے صارفین کے لئے فی یونٹ1روپیہ18پیسے مہنگا ہوگیا ہے، جبکہ سات سو سے زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کی بجلی15فیصد مہنگی کی گئی ہے ۔

300 یونٹس تک کے صارفین کے لیئے بجلی کے فی یونٹ نرخ برقرار رہیں گے۔

زرعی شعبے کے لئے بجلی کی قیمت آدھی کر دی گئی ہے،زرعی شعبے کےلئے بجلی کا یونٹ 10روپے 50پیسے سے کم کر کے 5 روپے 50پیسے کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ توقع سے کم کیا گیا ہے، واجبات کی وصولی اور گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے اقدمات کیے ہیں۔

اسد عمر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

تازہ ترین