• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ویرات کوہلی تیز ترین 10ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 10ہزار رنز مکمل کرلئے ،وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیز ترین بیٹسمین بن گئے ہیں۔


212 میچز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی نے 69 اعشاریہ 58 کی اوسط سے 10ہزار بنائے،ان کی زندگی کا یہ تاریخ ساز لمحہ بھارت کےد ورے پر آئی ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ کے دوران آیا۔

ویرات کوہلی 10ہزار رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں 13ویں اور بھارت کے پانچویں بیٹسمین ہیں ،اس سے قبل بھارت کی طرف سے 10ہزار کا ہندسہ سچن ٹنڈلکر، راہول ڈریوڈ ،سارو گنگولی،مہندرسنگھ دھونی پار کرچکے ہیں۔

دنیا بھر میں 10 ہزاریا اس سے رنز بنانے والوں میں سری لنکا کے کمارسنگاکارا،سنتھ جے سوریا،تلک رتنے دلشان ،مہیلا جے وردھنے ،جیک کیلس،رکی پونٹنگ اور انضمام الحق شامل ہیں۔

ویرات کوہلی سے قبل تیز ترین 10ہزار رنز کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جو انہوں نے 259 اننگز میں حاصل کیا تھا لیکن ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلئے صرف 205 اننگز کھیلیں۔

ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 157رنز کی شاندار اننگز کھیلی،جو ایک روزہ میچوں میں اُن کی 37ویں سنچری ہے، اس سنگ میل کے ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین