• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب نے پی ایف ایف قومی ویمن فٹ بال میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ماہ نور کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پنجاب نے کراچی یونائیٹڈ کو 0-3 سے شکست دے کر پی ایف ایف قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ماہ نور نے دو گول کئے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان آرمی اور واپڈا کے درمیان لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

لاہور میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں پنجاب کی ٹیم کراچی یونائیٹڈ پر شروع سے چھائی رہی۔

میچ کا پہلا گول شمائلہ نے 16ویں منٹ میں کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں پنجاب کی ماہ نور کی کارکردگی عمدہ رہی انہوں نے دو گول کرکے ٹیم کو 3-0 کی کامیابی دلوائی۔

تازہ ترین