• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

می ٹو مہم کی بانی کا مذاق اُڑانا ’مانی‘ کو مہنگا پڑ گیا

پاکستانی اداکارو میزبان سلمان ثاقب شیخ (مانی) کو سوشل میڈیا پر ’می ٹو‘ مہم کی بانی ترانا برک کا مذاق اُڑانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مانی نے ’می ٹو‘ مہم کی بانی ترانا برک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہیں می ٹو مہم کی بانی ترانا برک، معلوم نہیں کہ ان کو کس نے اور کیوں چھیڑا؟‘ انسٹاگرام پر یہ پوسٹ آتے ہی مداحوں نے مانی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں کھری کھری سنائی جارہی ہے۔


می ٹو مہم کی بانی ترانا برک ایک سیاہ فام خاتون ہیں جنہوں نے خواتین کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی اور ہراساں کیے جانے کے خلاف اور ان کے حقوق کی پاسداری کے لیے 'می ٹو مہم کا آغاز کیا تھا۔

اداکار مانی نے ترانا برک کو ان کے رنگ و نسل کی بنیاد پرمذاق کا نشانہ بنایا، جس کے بعد سے انہیں ہر طرف سے باتیں سنائی جارہی ہیں۔ مانی کے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے لکھا کہ ’آپ کی جانب سے یہ پوسٹ شیئر کیے جانے پر حیرانی نہیں ہوئی، آپ نےنہایت شرمناک اور نفرت انگیز بات کی ہے ۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ میں کوئی شرم نام کی چیز ہے؟ عورتوں کے لیے عزت ہے؟ ایسی بات کر کے خواتین کا مذاق اُڑانا پر شرم آنی چاہیے آپ کو۔‘ ایک اورصارف نے لکھا کہ ’آپ کے مذاق دن بہ دن گھٹیا ہوتے جارہے ہیں۔‘

سائرہ قادری نامی لڑکی کا کہنا تھا کہ ’آپ جیسا جاہل شخص ایسی بات کرتے تو حیرانی نہیں ہوتی۔‘ دوسرے صارف کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ ’یہ ایک خاتون ہیں بلکل اُسی طرح جیسے آپ کے گھر میں خواتین موجود ہیں۔ ‘

کسی نے لکھا کہ ’ 'یہ کوئی مذاق نہیں ہے، آپ نے اپنا احترام کھودیا‘۔تو کسی کا کہنا تھا کہ ’آپ کو شرم آنی چاہیے۔ ‘

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد مانی نے انسٹاگرام سے اپنا یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردیا اور ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا اکائونٹ ایک بچہ چلا رہا تھا اس نے اس تصویر کو مزاحیہ سمجھتے ہوئے شیئر کر دیا، وہ معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہےکچھ روز قبل ان کی اہلیہ اور ٹی وی اداکارہ حرامانی نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ مانی کی بہت بڑی مداح تھیں، مانی ان کی دوست کا دوست تھا، انہوں نے اپنی دوست اور منگیتر کو 8 ماہ تک دھوکادیا اور پھر مانی سے شادی کی جس کے بعد سے ان پر بھی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین