• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں پنجاب کا بجٹ برائے مالی سال2018ء منظورکر لیا، جس کے ساتھ ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود بہترین بجٹ پیش کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے 43 مطالبات زر منظور کرلئے گئے،ان مطالبات زر کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، مطالبات زر کی منظوری کے عمل میں کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں ہو سکی۔

پنجاب اسمبلی کاہنگامہ خیزاجلاس20کھرب 80ارب روپےکےبجٹ کی منظوری کے ساتھ ہی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

یہ اجلاس 31اکتوبر تک چلنا تھا، لیکن اپوزیشن کے احتجاج کے باعث اسے وقت سے پہلے ہی ختم کرناپڑا، بجٹ سیشن کے دوران حکومتی ارکان ایوان کے اندر جبکہ مسلم لیگ نون کے ارکان باہر اجلاس منعقد کرتے رہے۔

اپوزیشن کی عدم موجودگی کے باعث ان کی 5محکموں سے متعلق کٹوتی کی تحریکیں بھی پیش نہ ہو سکیں، ایوان نے صحت، تعلیم، زراعت، پولیس اور ہاؤسنگ سمیت تمام مطالبات زر منظور کر لیے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ کا واحد بجٹ ہے جس میں نہ اعداد و شمار کی ہیرا پھیری کی گئی اور نہ ہی کچھ چھپایا گیا۔

تازہ ترین