• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمت میں 1روپے 27پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ

حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے ،300سے 700 یونٹ والوں کے لئے 10 فیصداضافہ کیاگیا ہے ۔

وزیر خزانہ اسد عمرکا کہنا ہے کہ تین سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے ایک کروڑ 76 لاکھ گھریلو کنکشن پر کوئی اضافہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 300سے700 یونٹ والوں کے لیے 10 فیصد اور اس سے اوپر والوں کے لیے 15 فیصد اضافہ کیاہے ۔

اسد عمر نے کہا کہ 5کے وی سے کم بجلی کے استعمال کرنے والے کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا جبکہ ایسے صارفین کی تعداد 95 فیصد ہے ۔

وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔

تازہ ترین