• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 42 پیسے مہنگا ہوکر 132 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا،کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 42 پیسے مہنگا ہوکر 132 روپے 50 پیسے کا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 50 پیسے بڑھ کر 132.30 روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کمی سے 132.50 روپے ہوگئی۔

تازہ ترین