• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری خواتین صبح اٹھتی ہیں اور ہاتھوںسے بالوںکا جُوڑا بنا کر کام میں لگ جاتی ہیں۔ یہ کوئی معیوب بات بھی نہیں، زیادہ تر خواتین یہی کرتی ہیں لیکن بچوںکو اسکول اور شوہر کو دفتر بھیج کر ان کے پاس اتنا وقت تو بہرحال بچ ہی جاتاہے کہ وہ صبح دس بجے سے پہلے دس ایسے کام کرلیں، جو ان کو صحت مند رکھنے کیلئے بہت ضروری ہو سکتے ہیں۔ وہ خواتین جو ایسی ذمہ داریاں انجام نہیں دیتیں ، انہیں بھی یہ عادات اپنانی چاہئیں لیکن اس کے لیے صبح دس بجے سے پہلے اٹھنا لازمی ہے۔

پانی کا گلاس

آنکھ کھلتے ہی اللہ کا شکر ادا کریں کہ آپ کو ایک دن اور نصیب ہوا۔ اب ضرورت ہے اپنے جسم کو ’ری ہائیڈریٹ‘ کرنے کی، ہاضمے کا نظام شروع کرنے اور زندگی کو چلانے کی، تو اس کے لیے آپ تازہ لیموںپانی یا سیب کا جوس نوش فرمالیجئے ، اگر یہ دستیاب نہ ہو ں تو سادہ پانی بھی آب حیات سے کم نہیں ۔

فون چیک نہ کریں

صبح آنکھیں اچھی طرح کھلنے سے پہلے آپ نے فون کھول لیا تو پھر اس میں آنے والے میسجز، ای میلز وغیرہ آپ کو ذہنی طورپر الجھا سکتے ہیں اور آپ دانت برش کرتے ہوئے بھی انہی کے بارے میں سوچ رہی ہوں گی۔ اپنی تازہ دم آنکھوں کو موبائل کی روشنی سے کم سے کم ایک گھنٹہ دور رکھیں تاکہ آپ کا ذہن پوری طرح بیدار ہو اور چیزوں پر مرکوز ہونے کیلئے تیار ہو جائے۔

گہری سانسیں لیں 

دن کا آغاز مثبت انداز سے کیجئے۔ وہ چیزیں سوچیں، جو زندگی میں آپ کی عمدہ یادوں میں سے ہیں یا جن کو سوچ کر آپ کے چہرے پر مسکان آجاتی ہے۔ یہی سوچتے ہوئے10مرتبہ گہری سانسیں لیں، اچھی طرح ہوااندر کھینچ کر باہر نکالیں اور کسی قسم کی منفی سوچ کواپنے قریب بھی نہ پھٹکنے دیں۔

تھوڑی بہت ایکسرسائز

ہم یہ نہیں کہتے کہ آپ ٹریک سوٹ پہن کر باہر نکل جائیں، تھوڑی بہت اسٹریچنگ، ہاتھ پیر ہلانے، گرد ن گھمانے یا رسی کودنے سے بھی آپ کا جسم دن بھر کی محنت و مشقت کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔ ایسا کرنے سے آپ کو بھی اچھا محسوس ہوگا اور آپ اپنے اندر ایک نئی توانائی محسوس کریںگی۔

اہم کام کرنے کا فیصلہ کریں 

وقت بہت تیزی سے گزرتا ہے، اگر یہ سوچیں کہ فلاں کام کل کرلیں گے تو پھر وہ نہیں ہوپاتا یا پھر کئی دن گزرنے کے بعد وہ کام ہوبھی جائے تو بھی آپ کافی وقت کھو چکی ہوتی ہیں۔ کوئی بھی ضروری کام جو کرنا ہو،اس کے بارے میں سوچیں اور پھر اس کی منصوبہ بندی کرکے آج کا دن گزاریں۔

صحت بخش ناشتہ

ایک صحت بخش ناشتہ آپ کے میٹا بولزم کو نہ صرف عمدگی سے کام کرنے پر مائل کرتا ہے بلکہ توانائی سے بھرپور دن گزارنے میں آپ کی مدد بھی کرتاہے۔

زبان کی صفائی

بہت سے لوگ دانت تو صاف کرتے ہیںلیکن زبان کو صاف کرنا بھول جاتےہیں۔ ٹوتھ برش کےپیچھے اسکربر سے زبان پر لگے پلاک کو صاف کریں، اس سے آپ کی سانس بھی تازہ دم ہو گی اور آپ کا صحت بخش ناشتہ اور بھی زیادہ مزیدار محسوس ہوگا۔

پسندیدہ میوزک یا آڈیو بک

اپنے موڈ کو اچھا کرنےکیلئے پسندیدہ میوزک سنیں یا آج کل آڈیو بُکس بھی دستیاب ہیں تو ان میں سے کوئی متاثر کن آڈیو بک سنیں، دن کے مخصوص اہداف کے مطابق اپنے پسندیدہ میوزک یا آڈیو بُک کا انتخاب کریں، تاکہ اس دن کے کام کیلئے آپ مہمیز رہیں۔

شاور لیں

شاورلینے سے سارا دن تروتازہ رہتاہے، اگر نیم گر م پانی استعمال کیا جائے تو اس سے اور بھی زیادہ فائدہ ہوتاہے، ساتھ ہی جسم کودرکار نمی پوری کرنے میں مدد ملتی ہے۔

30سیکنڈ تک مسکرائیں

اپنی عزت ِ نفس کو بڑھاوا دینے کیلئے اپنے آپ کو آئینے میں دیکھتے ہوئے تیس سیکنڈ تک مسکرائیں۔ اپنی ذات کا اعتراف کریں اور خدا کا شکر اداکریں کہ جس نے آپ کو اس قابل بنایا، اپنےآپ کو موٹی ویٹ کریں اور دن کے بھر کے اہداف مکمل کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ 

تازہ ترین