• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کےعرس کا آج آخری دن

سندھ کےصوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒکےعرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری دن ہے ۔

سندھ دھرتی کے عظیم بزرگ اور صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کا سالانہ تین روزہ عرس بھٹ شاہ میں اسلامی سال کے دوسرے مہینے یعنی صفر کی 14 تاریخ کو شروع ہوتا ہے۔

شاہ عبداللطیف بھٹائی 1689 ء میں سندھ کے چھوٹے سے گائوں ہالا حویلی میں پیدا ہوئے جو اس وقت ضلع ٹنڈو الٰہیار میں تھا، آج یہ علاقہ ضلع مٹیاری کے تعلقہ ہالا میں موجود ہے۔

شاہ عبداللطیف بھٹائی کی رحلت 1752 ء میں ہوئی اور انہیں بھٹ شاہ میں دفن کیا گیا جو آج سندھ کی سب سے اہم درگاہ مانی جاتی ہے، لوگ دور دور سے یہاں فیض حاصل کرنے آتے ہیں۔

بھٹ شاہ میں جاری شاہ عبداللطیف بھٹائی کے275 ویں عرس مبارک کے تیسرے اور آخری روز کی تقریبات جاری ہیں۔

عرس میں ملک بھر سے زائرین پہنچے ہیں، عرس کےآخری روز دیہات کے خوبصورت رنگوں سے سجےاسٹالز، زرعی نمائش اور ملاکھڑے کے مقابلے پیش کیے جائیں گے ۔

تازہ ترین