• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ کے رنبیر کی فیملی کے ساتھ ڈنر کی دھوم

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے نیویارک میں بالی ووڈ راک اسٹار رنبیر کپور کے والدرشی کپوراور والدہ نیتو سنگھ کے ساتھ ڈنر کیا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں۔

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے قریبی تعلقات اور دونوں کی شادی کے چرچے تو میڈیا پر ہوتے ہی رہتے ہیں مگر آئے دن دونوں کے ساتھ گھومنے پھرنے اور عالیہ کے رنبیر کے خاندان والوں کے ساتھ مختلف تقریبات میں شرکت کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔


سماجی ویب سائٹ پر گزشتہ روز اپ لوڈ کی گئی تصویرمیں عالیہ بھٹ رنبیر کپور کے والدین کیساتھ ایک اچھا وقت گزارتے نظر آرہی ہیں جبکہ دونوں کے مداح اس جوڑی اور اس تصویر کو کافی پسند کر رہے ہیں۔








عالیہ آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’کلنک ‘ میں مصروف ہیں لیکن انہوں نےمصروفیت کے باوجود رنبیر اور ان کی فیملی کے لیے وقت نکالا اور نیویارک پہنچ گئی۔

واضح رہے پچھلے کچھ عرصے سے رشی کپور نیویارک میں کینسر کا علا ج کرارہے ہیں اور رنبیر اور ان کی اہلیہ ان کے ساتھ موجود ہیں ۔

تازہ ترین