• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ایک ایسی جگہ ہے یہاں آج تک بارش نہیں ہوئی

آپ کو معلوم تو ہوگا ہی کہ، پاکستان کا پہاڑی علاقہ ’’کے۔ٹو‘‘ دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں پہاڑوں کے بیچ ایک جگہ ایسی ہے، جہاں آج تک بارش نہیں ہوئی۔ جب بھی بارش ہوتی ہے، تو بادل پہاڑوں کی چوٹی سے کافی نیچے زمین کی طرف آکر برستے ہیں۔ اگر آپ ہوائی جہاز کا سفر کریں تو اس کی کھڑکی سے بادل ادھر اُدھر اُڑتے صاف نظر آئیں گے۔ 

ننھے ساتھیو! کیا آپ جانتے ہیں کہ، کے ٹو، کے درمیانی علاقے میں ہوا داخل نہیں ہوتی، کیوں کہ ہوا پہاڑوں سے ٹکرا کر واپس چلی جاتی ہے اور بادل بھی ہوا کے پیچھے پیچھے چلے جاتے ہیں، ہوا جب مڑ کر واپس آتی ہے، تو بادل بھی اپنا رُخ اس کے ساتھ موڑ لیتے ہیں۔ چوں کہ یہ بادل پہاڑوں کی چوٹی سے نیچے ہوتے ہیں اس لیے وہاں آج تک بارش نہیں ہوئی۔

پہیلیوں کے جوابات:بیلن،پاپا،حلوہ،صابن،حساب

تازہ ترین