• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباس العزم

دیکھ کے سنگل قدم بڑھاؤ

عقل کو اپنی کام میں لاؤ

سگنل پر گر عمل کرو گے

راہوں میں محفوظ رہو گے

سگنل سے یہ بات عیاں ہے

آنے جانے کا یہ نشاں ہے

سرخ اگرسنگل ہو جائے

قدم نہ آگے بڑھنے پائے

ہے یہ اشارہ رک جانے کا

نظم و ضبط کے دکھلانے کا

گر تم سگنل پیلا دیکھو

ہونا ہے ہشیار یہ سمجھو

سبز اگر تم سگنل پاؤ

فوراً آگے قدم بڑھاؤ

سبز علامت جانے کی ہے

آگے قدم بڑھانے کی ہے

سگنل کی اہمیت کیا ہے

اس کی قدر و قیمت کیا ہے

اس کی قدر و قیمت جانو

سگنل کی تم اہمیت مانو

تازہ ترین