• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند موجد اپنی ہی ایجادات سے زندگی کی بازی ہار گئے

عمیسہ، ملتان

٭ ریڈیم میری کیوری نامی خاتون کی دریافت ہے ،جنہوں نے طویل عرصے تک اس پر تحقیق کی اور اس دریافت پر 2 بار نوبیل انعام کی حقدار ٹہریں۔ 

چند موجد اپنی ہی ایجادات سے زندگی کی بازی ہار گئے
میری کیوری

1934 میں طویل عرصے تک تابکار شعاعوں کی زد میں رہنے کے باعث لیو کیمیا (ہڈیوں کے گودے کے کینسر) میں مبتلا ہوگئیں، کچھ عر صے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔


٭ ایرو ویگن نامی گاڑی کا موجد ویلیرین اباکووسکی 1921 میں اپنی ایجاد کردہ گاڑی کی پہلی ہی آزمائش کے دوران ہلاک ہوگیا۔

چند موجد اپنی ہی ایجادات سے زندگی کی بازی ہار گئے
ویلیرین اباکووسکی

ایئر کرافٹ کے انجن پر چلنے والی یہ گاڑی پہلے تجربے کے دوران اس وقت الٹ گئی جب وہ نہایت برق رفتاری سے دوڑ رہی تھی۔


٭ ایک آسٹریلوی نزاد فرانسیسی موجد فرنز ریچلٹ نے 1912 میں پیرا شوٹ سوٹ ایجاد کیا تھا۔ 

چند موجد اپنی ہی ایجادات سے زندگی کی بازی ہار گئے
فرنز ریچلٹ

اس کا مقصد ان پائلٹوں کی جان بچانا تھی جو طیارے کے کسی حادثے کا شکار ہونے کے بعد طیارے سے چھلانگ لگانا چاہتے ہوں۔پیراشوٹ سوٹ مکمل ہونے کے بعد اس کی آزمائش کے لیے ایفل ٹاور کا انتخاب کیا گیا،تاہم بدقسمتی سے پہلی آزمائشی اڑان ہی بری طرح ناکامی سے دو چار ہوئی اور سوٹ کا موجد اپنے بنائے ہوئے سوٹ میں پھنس کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

٭ 1912 میں گلیشیئر سے ٹکرا کر ایک خوفناک حادثے کا شکار ہونے والے جہاز ٹائی ٹینک کا موجد بھی اس حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھا تھا۔

چند موجد اپنی ہی ایجادات سے زندگی کی بازی ہار گئے
تھامس اینڈریوز

جہاز کا چیف ڈیزائنر تھامس اینڈریوز جونیئر اس وقت پانی میں ڈوب گیا جب وہ لائف بوٹ میں بیٹھنے کے لیے لوگوں کی مدد کر رہا تھا۔


٭ جدید پرنٹنگ کا بانی ولیم بلاک867 میں اپنی ہی بنائی ہوئی پرنٹنگ مشین میں آ کر اپنی ٹانگ کٹوا بیٹھا۔

چند موجد اپنی ہی ایجادات سے زندگی کی بازی ہار گئے
ولیم بلاک

حادثے کے وقت ولیم نے چرخی کو چلانے کے لیے اس پر اپنی ٹانگ سے زور آزمائی کی ،جس پر اچانک مشین چل پڑی اور ولیم کی ٹانگ برق رفتاری سے گھومتی چرخی میں آکر کٹ گئی۔نو دن تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اس کی ٹانگ کا انفیکشن پورے جسم میں پھیل گیا ،جس کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔

تازہ ترین