• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگس اسکول اینڈ اکیڈمیز چمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں سسکٹین اسٹار نے اینگلو گورنمٹ کو شکست دیدی جبکہ مسلم گورنمنٹ اسکول اور ٹائی ٹین اکیڈمی کا مقابلہ 0-0سے برابر رہا۔ اینگلو گورنمنٹ اسکول کے اسپورٹس ہیڈ سلیم میمن نے بحیثیت مہمان خصوصی گیند کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

انہوں نے ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گراس روٹ لیول سے فٹبال کی ترقی کا بیڑا اٹھایا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس سطح پر کام نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ہمارا بڑا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے۔ چیئرمین ورلڈ گروپ محمود ٹرنک والا کی اس کوشش کو نہ صرف ہم سراہتے ہیں بلکہ ان کی سرپرستی میں اس کا م کو آگے بڑھانے کیلئے بھی ان کے شانہ بشانہ کام کرنے کو تیار ہیں۔

سرکاری اسکولوں کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ اپنے طور پر فٹبال کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں تاہم لیژر لیگس اسکول چیمپئن شپ کے انعقاد سے گراس روٹ لیول پر وسائل سے محروم فٹبالرز کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا، لیثررلیگس کے ایریا منیجر اور ہیڈ اسکول اینڈ اکیڈمی چمپئن شپ ریاض احمد نے مہمان خصوصی سلیم میمن کا ایونٹ میں بھرپور تعاون پیش کرنے پرشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ہارون شیرازی، محمد شہزاد، ابتسام شہروز ودیگر بھی موجود تھے۔

دوسرے میچ میں ریڈ آرمی نے سکسٹین اسٹار اکیڈمی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا ۔ فاتح ٹیم کے کپتان شہریار اور بلال نے دونوں ہاف میں ایک ایک گول کیا ۔ تیسرے میچ میں مسلم گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اور ٹائی ٹن فٹبال اکیڈمی کا مقابلہ مقررہ وقت میں 0-0سے برابررہا۔ چوتھے اور آخری میچ میں ریڈ آرمی جونیئر اور سکسٹین اسٹار بلیو بھی مقررہ وقت میں گیند کو جال میں نہ پہنچاسکیں اورمیچ ڈرا ہوگیا۔

تازہ ترین