• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ماہرین صحت نے تحقیق کے بعد خبردار کیا ہے کہ لمبے قد کے حامل افراد کینسر کا شکار بن سکتے ہیں۔

یوں تو کئی لوگ دراز قد ہونے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن اب ماہرین کی تحقیق کے بعد شاید ہی کوئی لمبے قد کی تمنا رکھے ۔

امریکی ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لمبے قد کے حامل افراد میں کینسر کی بیماری پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے ۔

تحقیق کے مطابق ہر 10سینٹی میٹر اضافی قد کے ساتھ کینسر میں مبتلا ہونے کا خدشہ بھی 10فیصد زیادہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کے جسم میں خلیات کی تعداد جتنی زیادہ ہوگی تو ان میں بگاڑ کے امکانات بھی زیادہ ہوں گے جو بعد ازاں کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ریورسائڈ میں مرد و خواتین کے 10ہزار کیسز کے مشاہدے کے بعد سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین