• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف کا کھلے سمندر میں ’سی اسپارک‘ کا جائزہ


پاک بحریہ کی مشق ’سی اسپارک‘ کے دوران نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کھلے سمندر میں جنگی مشقوں میں بحری جہازوں کی شمولیت اور ان کے جنگی حربوں کا جائزہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے بحری بیڑے کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہیں مشق کی تازہ ترین صورتحال پر بریفننگز بھی دی گئیں۔

نیول چیف نے مشق میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اس ذمہ داری کی انجام دہی کیلئے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔

مشقوں کے دوران پاک بحریہ کے بحری جہازوں نے ایک دوسرے کے خلاف کھلے سمندر میں جنگی چالوں کا مظاہرہ کیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے بحری تحفظ کو یقینی بنانا بھی اس مشق کا حصہ ہے۔

تازہ ترین