• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لندن میں سالانہ کامک کان کا آغاز ہوگیاہے جس میں فلمی کرداروں کا روپ دھارے ہزاروں افراد اُمڈ آئے۔

اس سالانہ کامک کان میں کوئی خاتون سپرویمن بن کر چلی آئی تو کسی نے بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی حسینہ کا روپ دھار لیا تو کوئی خوفناک بلا کا روپ دھارے چلا آیا تو کسی جوکر بن کر لوگوں کو ہنسایاتو کسی نے بیٹ مین ،سپر مین، اسپائڈر مین، ایکوامین اور آئرن مین بن کر شرکت کی ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس فلمی ایونٹ کے پہلے روزنوجوانوں، بچوں ،بڑوں سمیت ہزاروں افراد اپنے پسندیدہ سائنس فکشن، ہارر اور اینی میٹڈ سمیت کئی مشہور فلمی کرداروں اور ویڈیو گیمز کے کردار وں کا روپ دھارے ہوئے تھے ۔

واضح رہے لندن مک کان ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس میں کامک بکس، ٹوائز، اینی میٹڈ اور سائنس فکشن فلموں اور گیمز کے ٹیزر بھی پیش کئے جائیں گے ۔

تازہ ترین