میانمار میں منعقدہ سالانہ مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے میں ٹائٹل جیتنے والی پیراگوائے کی حسینہ خوشی کے مارے اسٹیج پر ہی بے ہوش ہوگئیں۔
یہ دلچسپ واقعہ میانمار کے شہر ینگون میں مس گرینڈ انٹرنیشنل 2018 کے دوران پیش آیا۔
مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے میں مختلف ممالک سے حسیناؤں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، جس میں انڈونیشیا کی پروکو نے تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔
بعد ازاں مقابلہ انڈیا کی میناکشی چوہدری اور پیراگوائے کی کلارا سوسا کے درمیان ہوا۔
اس سے قبل کہ پیراگوائے کی کلارا سوسا کا مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے کی فاتح کے طور پر اعلان کیا جاتا، وہ مِس انڈیا کا دوسرے نمبر پر آنے کا سن کر ہی خوشی سے بےہوش ہوگئیں۔
تاہم کچھ دیر بعد مس پیراگوائے کے ہوش و حواس بحال ہوئے اور انہیں مِس گرینڈ انٹرنیشنل 2018 کی فاتح کے طور پر تاج پہنایا گیا۔
اس مقابلہ حسن کا فائنل جمعرات کو ینگون میں ہوا تھا۔