• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فخر زمان نے سرفراز احمد کو جونٹی روڈز کی یاد دلادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں فخر زمان نے بین میک ڈورمیٹ کو رن آئوٹ کرکے جونٹی روڈز کی یاد دلادی ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کی روایت برقرار رکھی ،ان کی قیادت میں ٹیم نے اب تک کوئی سیریز نہیں ہاری ۔

آسٹریلیا کو دبئی میں ہرا کر پاکستان نے ٹی 20سیریز میں مسلسل دسویں کامیابی اپنے نام کی ،وہ بھی سرفراز احمد کی قیادت میں، جو گزشتہ دنوں تنقید کی ذد میں تھے ۔

سرفراز احمد نے ٹیسٹ کے بعد ٹی 20سیز یز میں آسٹریلیا کو شکست دینے کو بڑی فتح قرار دیا اور جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کی محنت کو دیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف یہ ہماری بہت بڑی فتح ہے،گزشتہ ایک سال سے لڑکوں نے جس طرح محنت کی ،جیت کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ ہمارے فیلڈرز سے کئی کیچ چھوٹ گئے لیکن یہ بھی گیم کاحصہ ہے، وکٹ کو دیکھتے ہوئے حسن علی سے آخری اوورز کروائے، فخرزمان نے رن آؤٹ کرکے جونٹی روڈز کی یاد دلا دی ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل دبئی میں کھیلا جائےگا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین