چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلوکمی کا اعلان کردیا۔
لاہور،کراچی،اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 120سے125روپےمقررکردی گئی ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 1673روپے سے کم ہو کر 1390 سے 1450روپے تک آ گیاہے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1200روپے کمی کی گئی ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکا کہنا ہے کہ اوگرا کےمقررکردہ نرخوں سےبھی قیمت نیچےآگئی ہے،وزارت پیٹرولیم نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔