• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ فون کا استعمال، خاتون کی انگلیاں اکڑ گئیں

خبردار! اسمارٹ فون کا زیاہ استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، اسمارٹ فون پر گیم کھیلنے والی چینی خاتون کی انگلیاں اکڑ گئیں۔

موبائل فون اور سوشل میڈیا کا بخار آج کل ہر ایک کے سر پر سوار ہے تاہم یہی بخار خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے، چینی خاتون کو بھی اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال مہنگا پڑ گیا۔

چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگشا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے دفتر سے ایک ہفتے کی چھٹیاں لیں اور تمام چھٹیوں میں ہروقت صرف اسمارٹ فون استعمال کرتی رہیں اور اس دوران سوائے رات سونے کے علاوہ ایک لمحے کیلئے بھی پنی آنکھوں سے موبائل دور نہیں کیا۔

یوں اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال سے نہ صرف اس کی انگلیوں شدید درد اُٹھا بلکہ انگلیاں مخصوص انداز میں اکڑ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ’ٹینو سائینو وائٹس‘ نامی بیماری اسمارٹ فون کے مسلسل استعمال کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے جس میں انسان اپنی انگلیوں کو خود سے قابو نہیں کر پاتا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون جلد اپنی انگلیوں پر دوبارہ اختیار حاصل کرلیں گی لیکن اگر وہ پھر سے اسمارٹ فون کا استعمال کریں گی تو ان کے ٹھیک ہونے کے امکانات کم ہو جائیں گے۔

تازہ ترین