• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کمیٹی کی مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی کرکٹ کمیٹی کی مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کی سربراہی میں قائم چار رکنی کمیٹی کے ممبران کو 5ہزار روپے ڈیلی الاؤنس دیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ممبران کو ایک اجلاس کےلئے میٹنگ الاؤنس 50ہزار روپے دیا جائےگا جو صرف ایک بار دیا جائے گا، پھر اجلاس چاہے جتنے دن جاری رہے۔

ممبران کرکٹ کمیٹی کو میٹنگ کےد وران فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا جائےگا، یہ لوگ پی سی بی کے خرچے پر اندرون ملک اکانومی پلس یا اکانومی کلاس میں سفر کرسکیں گے۔

کرکٹ کمیٹی کی مراعات پی سی بی کے ملازم ممبران کےلئے نہیں ہوں گی،یاد رہے گزشتہ روز تشکیل پانے والی کمیٹی میں سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور ویمن کرکٹر عروج ممتاز شامل ہیں۔

تازہ ترین