• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اورآسٹریلیاکےدرمیان تیسراٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائےگا،پاکستان کو 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزمیں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تیسرا میچ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلین بلےبازپاکستان کے147 رن کے جواب میں 136رن پرڈھیر ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم مسلسل 10ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرکے نیا ریکارڈ بناچکی ہے۔

گزشتہ دو سالوں میں پاکستانی ٹیم کو ئی ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں ہاری ہے اور اس نے عالمی نمبر ایک پوزیشن کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو 2 بار تین صفر سے،سری لنکا کو تین صفر اور اسکاٹ لینڈ کو دو صفر سے ہراچکی ہے۔

تازہ ترین