• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنسو بہائیں اور ٹینشن سے چھٹکارا پائیں!


جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار کُھل کر رونا دماغی صلاحیتوں کو بھی بہتر بناتا ہے۔

ذہنی تناؤ سے نجات کے لیے جاپان والوں نے انوکھا حل ڈھونڈ لیا۔ جاپانی اسکولوں کے طلباء اور کمپنیوں کے ملازمین کو ذہنی تناؤ کم کرنے کے لیے رونے کی ترغیب دی جانے لگی۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار کُھل کر رونا دماغی صلاحیتوں کو بھی بہتر بناتا ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک 43 سالہ ماہر نے بتایا کہ تناؤ ختم کرنے کے لئے رونا ہنسنے سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

جاپان میں لوگوں کو رلانے کے لئے جذبات سے بھرپور فلمیں دکھائی جاتی ہیں تاکہ انہیں دیکھ کر رونا آئے اور لوگ اپنا غم بھول جائیں ۔

تحقیق کے بعد جاپانی ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مشکل حالات میں اگر رو لیا جائے تو دل ہلکا ہو جاتا ہے اور غم بھولنے میں مددگار ثابت ہو تا ہے۔

تازہ ترین