• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنےدور کے اخراجات کی تفصیلات پر ردّ عمل دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے بدنام کرنے کی مہم زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکے گی۔


سابقچیئرمین نجم سیٹھی کی پی سی بی میں شاہ خرچیاں سامنے آگئیں، گزشتہ روزپاکستان کرکٹ بورڈ نے نجم سیٹھی کے بطورچیئر مین اخراجات کی تفصیلات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے بطورچیئرمین 4 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی جبکہ پی سی بی ایگزیکٹو کیمٹی کے حیثیت سے 3کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوئی۔

2014 سے 2018 تک نجم سیٹھی پر پی سی بی کے 7 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوئے،بحثیت چیئرمین نجم سیٹھی نے ہوٹل کے کرایوں کی مد میں 27 لاکھ روپے خرچ کئے گئےاور ڈیلی الاؤنس کی مد میں 81 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

یہی نہیں گاڑی کے پیٹرول کی مد میں نو لاکھ روپے اڑائے گئے اور تو اور پی ایس ایل الاونسز کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کئے گئے جبکہ دو کروڑ 36 لاکھ روپے نجم سیٹھی کے غیر ملکی دوروں پر خرچ ہوئے۔

تفصیلات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی شہریار محمد خان پر ایک کروڑ 94 لاکھ روپے خرچ ہوئےجبکہ میڈیکل کی مد میں سابق چئیرمین شہریار خان پر 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

نجم سیٹھی نے ان تفصیلات پر ردّ عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ میرے خلاف مہم پی سی بی میں نئی مافیا کی اختراع ہے، حقائق اور اعدادو شمار کو مسخ کرکے پیش کیا گیا ہے مجھے بدنام کرنے کی مہم زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکے گی۔

تازہ ترین