• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر یکجہتی فورم کی جانب سے ٹوکیو میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے اکہتر برس مکمل ہونے کے حوالے یوم سیاہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی اور کشمیر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے جنھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوجیوں کی جانب سے معصوم اور مظلمو کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت تشویش ہے۔

سفیر پاکستان نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہا کہ جاپان میں مقیم دس ہزار پاکستانی مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے جاپانی عوام کو آگاہ کریں بلکہ کشمیر پر ہونے والے تقاریب میں زیادہ سے زیادہ جاپانی شہریوں اور انسانی حقوق کی تنظیم کے نمائندوں کو دعوت دیا کریں تاکہ کشمیر کا مسئلہ جاپانی عوام میں بھی اجاگر ہوسکے ۔

اس موقع پر سفیر پاکستان اسد مجید خان نے کشمیر یکجہتی فورم کے صدر شاہد مجید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقاریب قابل تعریف ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما رانا ابرار نے کہا کہ بھارت نے بے ایمانہ طریقے سے کشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے جو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا پاس بھی نہیں رکھ رہا ہمیں نہ صرف کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھنا ہوگی بلکہ اس مسئلے کو زندہ رکھنے کے لیے پوری کوششیں کرنا ہونگی ۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی جاپان کے سابق صدر نعیم آرائیں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کا تحفظ پاکستان کے ہر فرد کا فرض ہے ہمیں پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہوگا تاکہ کشمیر کی آزادی کے لیے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر کمیونٹی رہنما ملک حبیب الرحمن نے کہا کہ کشمیر پر بھارت زیادہ دیر تک اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا کیونکہ کشمیر اب ایک تحریک بن چکی ہے ۔

سینئر پاکستانی انعام الحق نے کہا کہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا جلد بھارت کو کشمیر کو آزاد کرنا پڑے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کی تقریب سفیر پاکستان ٹوکیو جناب ڈاکٹر اسد مجید، پریس اتاشی اشفاق احمد خلیل، اسلامک ریسرچ کونسل کےچیئرمین کمال رضوی، اسلامک سوسائٹی جاپان کے چیئرمین رئیس صدیقی، اسلامک سینٹر تجویدالقران جاپان کےچیئرمین زینت القرآ ہ قاری علی حسن، اسلامک سرکل آف جاپان کے ذمہ داران صمد خان اور خرم تحسین پاکستان ایسوسی ایشن، جاپان رجسٹرڈ کے صدر ملک حبیب الرحمان ، ن لیگ کی صدررانا ابرار حسیبن صحیم عباسی آصف بھٹی پی ٹی ای جاپان کے جنرل سیکرٹری محمد عون شاہد پی پی جاپان کے سابق صدر نعیم آرائین، یوسف علی ماکو ہاری چبہ کن جاپان والے قیصر ڈوگر جی، آر جی کےچیئرمین غنی یوسفزئی، جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے صدر و جنگ و جیو کے بیورو چیف عرفان صدیقی، اردو ورلڈ نیوز کے چیف ایڈیٹر راشد صمد، ممتاز سماجی شخصیت انعام الحق، سیندائ کی مشہور کاروباری شخصیت چوہدری شاہد زمان ذیشان خان ممتاز کاروباری شخصیت، چوہدری آصف جاپانی مسلم کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین