• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف سیریز ایک چیلنج ہے، کیوی کوچ

نیوزی لینڈ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریاں شروع کر دیں ، کیوی بیٹنگ کوچ کریگ میک ملن سیریز کو ایک چیلنج قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ہو گی نیوزی لینڈ سیریز جس کے لیے کیویز کا ٹی ٹونٹی اسکواڈ ابوظبی میں موجود ہے اور مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ تینوں فارمیٹ میں ہوگا، پہلے مرحلے میں ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز ہوگا جس کے میچز 31 اکتوبر ، 2 نومبر اور 4 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ میک ملن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت ٹی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم ہے جس کا بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے ، بولر ریورس سوئنگ بھی کرتے ہیں اور اسپن بھی ،جبکہ یو اے ای کنڈیشنز پاکستان ٹیم کو سوٹ کرتی ہیں اس لیے یہ سیریز ایک چیلنج ہے۔

میک ملن کہتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے میچز دیکھے ہیں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن نیوزی لینڈ ٹیم میں بھی ٹی ٹونٹی کرکٹ کے تجربہ کار کرکٹرز شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے 2014 میں بھی اچھا کھیلا تھا اس مرتبہ بھی یہی کوشش ہوگی۔

تازہ ترین