• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخرعالم کا جاپان سے روس کے لیے نکلنےسے قبل پیغام 


پاکستانی اداکارو گلوکار فخر عالم کو روس کے شہر ’Yuzhno-Sakhalinsk‘ کے ائیرپورٹ پر حراست میں لےلیا گیاہے، انہوں نے قوم سے مدد کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار فیصل قریشی نے فخر عالم کی جانب سے موصول ہونے والا پیغام جاری کیا ہے جس میں فخر عالم کا کہنا ہے کہ انہیں روس کے ’Yuzhno-Sakhalinsk‘ ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا ہے کیونکہ ان کا ویزا دو گھنٹے قبل ختم ہوگیا اور اُن کے ویزے پر موجود تاریخ تبدیل ہوگئی۔


انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ انتظامیہ اُنہیں واپس جاپان جانے کے لیے مجبور کررہی ہےجبکہ وہ واپس جاپان نہیں جاسکتے کیونکہ ان کے پاس صرف داخلی ویزا ہے ۔ فخر عالم نے پاکستان کی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاک حکومت روسی حکومت سےدرخواست کرے کہ انہیں روس میں داخلے کی اجازت دی جائےتاکہ وہ ’Alaska‘ پہنچ کر اپنے مشن کو جاری رکھ سکیں۔


فخر عالم کا مزیدکہنا ہے کہ وہ اپنامشن پرواز نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں، انہیں پاکستانی عوام کی حمایت کی ضرورت ہے تاکہ وہ پاکستانی پرچم تھامے اپنا مشن مکمل کرسکیں۔ فخر عالم نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ائیرپورٹ پر ایک کمرے میں بند کیا ہوا ہے جہاں پانی اور کھانے بھی انہیں فراہم نہیں کیا جارہا۔

اس کمرے میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے جبکہ 6 گھنٹے سے ان کا موبائل فون بھی ائیرپورٹ انتظامیہ کے قبضے میں ہے۔ آخر میں انہوں نے لکھا کہ انہیں مدد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے اداکارفخر عالم نے 28 دن میں پوری دنیا گھومنے کا منصونہ بنایاتھا اور اس دوران وہ دنیا کے 30 مختلف ائیرپورٹ سے جہاز اُڑائیں گے۔ انہوں نے اپنے اس منصوبے کو ’مشن پرواز ‘کا نام دیا ہے۔

انہوں نے اپنے مشن کا آغار 10 اکتوبر کو امریکی ریاست فلوریڈا سے کیا تھا۔

تازہ ترین