• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر عالم کے ویزا کا معاملہ دیکھ رہے ہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گلوکار واداکار فخر عالم کے ویزا کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔

پاکستانی گلوکار واداکار فخر عالم کو روس کے شہر ’Yuzhno-Sakhalinsk‘ کے ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے، فخر عالم نے پاکستانی حکومت اورقوم سے مدد کی اپیل کی تھی جس پر سیکریٹری خارجہ نے معاملے کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر عالم کے پروگرام کا پہلے پتہ نہیں تھا، معاملے کا پتہ چلتے ہی کارروائی شروع کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی سفارت خانے کو فخرعالم کی مدد کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔


دوسری جانب اداکار فخر عالم کا پیغام حکومت تک پہنچانے والے اداکار فیصل قریشی کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ روسی سفارت خانےسے رابطے میں ہیںاور فخر عالم کے ویزاکے معاملے سے متعلق اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے فخر عالم روس کے شہر ’Yuzhno-Sakhalinsk‘ کے ائیرپورٹ پرزیر حراست ہیں، ان کا ویزا دو گھنٹے قبل ختم ہوگیا جس کے سبب انہیں ائیرپورٹ پر ایک کمرے میں بند کردیا گیا ہے اور انہیں نا کھانا پینا میسر ہے نا ہی انٹرنیٹ کی سہولت، ان کا موبائل فون بھی ائیرپورٹ انتظامیہ کے قبضے میں ہے۔

انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔

تازہ ترین