• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم ’رابن ہڈ‘ کی نئی جھلکیاں جاری


ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’رابن ہڈ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں ہیں۔

ایڈونچر سے بھرپور امریکن فلم رابن ہڈ (Robin Hood) کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں،اوٹو باتھرسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم مشہور زمانہ تاریخی کردار رابن ہْڈ کے گرد گھوم رہی ہےجسمیں رابن ہڈ ظالم اور کرپٹ حکمران کے خلاف جنگ کا اعلان کردیتا ہے۔

فلم میں ’ٹیرن ایگرٹن‘ رابن ہڈ کا تاریخی کردار نبھارہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں جیمی فاکس،بین مینڈلسن ،ایو ہیوسن،پال اینڈرسن، جوش ہرڈمین،جیمی ڈونین اور ٹم منچن شامل ہیں۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایتکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 21نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین