• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اہم پیش رفت میں سعودی کرکٹ اورامریکا کی معروف اسپورٹس ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ کمپنی یو ایس کریک کلب ایل ایل سی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔جو ٹیکنالوجی پارٹنرز کے طور پرسعودی کرکٹ کو بھر پورمدد فراہم کرے گی۔ اس کا اعلان سعودی کرکٹ ک کے چیف ایگز یکیٹو ندیم ندوی نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی کرکٹ سے منسلک کچھ ایسوسی ایشن پہلے ہی سے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی تھیں۔ لیکن اب ہماری کوشش ہے کہ سعودی کرکٹ سے ملحق تمام ریجنل ایسوسی ایشنز کو بھی ایک معاہدہ کے تحت کچھ اضافی خصوصیات شامل کر لیں جو کو کرک کلب نے ایس سی سی کے لئے خاص طور پرڈیزائن کیا ہے۔ انھوں نے کہاکرک کلب آفیشل ٹیکنالوجی پارٹنرز کی حثیت کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کرے گا، لیگ، اعداد و شمار اور اسکورنگ منیجمنٹ ٹیکنالوجی کی مصنوعات سعودی کرکٹ کو فراہم کرے گی۔ ندیم ندوی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی کرکٹ مختلف مراحل میں ٹیکنالوجی متعارف کرے گا اور توقع ہے ستمبر 2018 کے نئے کرکٹ سیزن کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ 

اس سے دوسرا مرحلہ کے نفاذ میں مدد ملے گی جس کے ذریعے تمام میچوں کی لائیو اسکورنگ اسمارٹ فونز کے اور 4جی کی موجودگی میں دستیاب ہوگی. میچز کو ریجنل ایسوسی ایشن کی انفرادی ویب سائٹس پر بھی دیکھا جاسکیں گے۔اس کے ذریعے متعلقہ ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کی درجہ بندی پر ہفتہ وار اپ ڈیٹس بھی حاصل کرے گی۔ جبکہ قومی درجہ بندی سعودی کرکٹ ویب سائٹ پر معلوم کی جاسکے گی، دوسری جانب سعودی کرکٹ سینٹر نے مدینہ منورہ میں کرکٹ کی 2 تنظیموں مدینہ کرکٹ لیگ (ایم سی ایل) اور مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے مابین انضمام کرادیا ۔ سعودی کرکٹ سینٹر کے میڈیا منیجر سید مسرت خلیل نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں سعودی کرکٹ سینٹر کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ندیم ندوی کی زیر صدارت انضمام کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں فریقین ایم سی اے کے بانی اور سی ای او سید زاہد علی، افتخار علی اشرف چیئرمین اور صدر محمد آصف جبکہ ایم سی ایل کے صدر حماد سعید اورسینئر نائب صدر امانت علی شریک ہوئے۔ انھوں نے مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط بھی کئے۔ اس تاریخی تقریب میں ایم سی اے کی تمام 12 رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں اور 20 سے زائد ایم سی ایل کی کرکٹ کلبوں کے کپتان بھی موجود تھے۔ ندیم ندوی نے مزید اعلان کیا کہ انضمام کے بعد نئی تنظیم کا نام ایم ایم سی اے (مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن ) ہو گا اور یہ مدینہ منورہ ریجن میں کرکٹ کے فروغ و ترویج کیلئے سعودی کرکٹ سے منسلک واحد تنظیم ہوگی۔ انہوں نے تمام شرکاءکو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ 

اس موقع پر سید زاہد علی نئی تنظیم ایم ایم سی اے کے سرپرست اور حماد سعید متفقہ طور پرپہلے صدر منتخب کئے گئے۔ محمد آصف کی سربراہی میں ایک ایڈہاک ٹورنامنٹ کمیٹی قائم کی گئی ہے، تقریب کی نظامت کے فرائض ایس سی سی کے صادق الاسلام نے انجام دیئے۔ انہوںنے دونوں تنظیموں کے انضمام میں اہم کردار ادا کیا ہے جس میں ان کی معاونت راحت چوہدری اور کاشف مرزا نے کی جو اس تقریب میں موجود تھے۔ علاوہ ازیںآئس ہاکی سعودی عرب میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں انتہائی مقبول ہوتا جا رہا ہے, لڑکیوں کے اک گروپ نے جدہ میں پہلی آئس ہاکی ٹیم قائم کردی گزشتہ چند ہفتوں سےسعودی عرب میں لڑکیوں کے ایک گروپ نے پہلی خواتین آئس ہاکی ٹیم قائم کی ہے اور اب کھیل کیلئے جنرل اتھارٹی سے لائسنس کی درخواست کی ہے۔سلطان سلیم نے وضاحت کی ہے کہ خواتین نے اپنی ایک ٹیم بنالی ہے اور جدہ میں اسکائی ہال میں آئس ہاکی کی تربیت شروع کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کی کہ آئس ہاکی دنیا بھر میں مقبول کھیل ہے اور اسےسعودی عرب میں نوجوانوں اور لڑکیوں میں مقبولیت حاصل ہے علاقائی اور عالمی سطح پر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے کھیلوں کی جنرل اتھارٹی سے لائسنس حاصل کرنے کیلئے کام جاری ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں کھیل کے فروغ کیلئے اولمپک معیار کا جم فراہم کیا جائیگا۔خواتین کی بڑی تعداد نے اس کھیل کیلئے تربیت کا آغاز بھی کردیا ہے۔. ٹیم کے شرکاء نے اعلی معیار کی تربیت کی خواہش کا اظہارکیا تاکہ وہ اپنے کھیل کے بدولت دنیا میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کریں۔

تازہ ترین
تازہ ترین