• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ گھر کی لڑائی نہیں جیت سکتے، باہر کی لڑائی میں زیادہ مزا ہے۔

لاہورمیں حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒکے مزار پر حاضری کے لیے عالمی شہرت یافتہ باکسر پہنچے، جہاں انہوں نے پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔

میڈیا سے گفتگومیں ان کاکہناتھاکہ وہ 10 سال سے داتا دربار حاضری کیلئے آ رہے ہیں، وہ بہت سادہ آدمی ہیں ، دعا میں بڑی طاقت ہے، یہاں آکر انہیں طاقت ملتی ہے ۔

عامر خان نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں،وہ ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں، ان سے مل کر باکسنگ کے فروغ کی بات کریں گے۔

عالمی شہرت یافتہ باکسر نے ایک سوال پر کہا کہ وہ گھر کی لڑائی نہیں جیت سکتے، باہر کی لڑائی میں ہی زیادہ مزا ہے۔

تازہ ترین