• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم "بلڈ برادر"کا نیا ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم "بلڈ برادر"کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔


ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم بلڈ برادر (Blood Brother)کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جوہن پوگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے مجرم کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے سابقہ دوستوں سے انتقا م لینے کیلئے میدان میں اْتر جاتا ہے لیکن ایک پولیس اہلکار اپنی جان پر کھیل کر اسکے عزائم ناکام بنادیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں چائنا این،جیک کیسی،ہاسن جانسن،نوئلے رینے،بلین کرن،ٹرے سونگز،کینیتھ کینٹ اور رون کلنگز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جیف کلینیگن اور رچرڈ لوویل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 30نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین