• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چین سے تجارت پر بات کرے، پاکستان بزنس کونسل

پاکستان بزنسل کونسل نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ چین سے تجارت پر بات کرے۔

پاکستان بزنسل کونسل(پی بی سی) نے چین کے ساتھ مذاکرات کے لئے تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کو ویسی ہی تجارتی سہولتیں دے جیسی بنگلادیش اور آسیان کو دی ہیں۔

پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ بنگلادیش اور آسیان کی طرح چین پاکستان کو بھی زیرو ریٹنگ اسٹیٹس دے تو پاکستانی برآمدات 3.8 ارب ڈالر تک جا سکتی ہیں۔

پی بی سی نے کہا کہ چین بنگلادیش کو 57 فیصد اور آسیان کو 90 فیصد ڈیوٹی فری سہولت دے رہاہے، ہمیں صرف 25 مصنوعات پر زیرو ریٹڈ ملے تو برآمدات بڑھ جائیں گی، برآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوگی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

تازہ ترین