• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین، پاکستان تجارت کےلامحدود امکانات ہیں، کمرشل اتاشی

ہسپانوی سفارتخانے کے اکنامک اور کمرشل اتاشی مشعل پینا نے کہا ہے کہ اسپین اور پاکستان کے مابین تجارتی مواقع کے امکانات لامحدود ہیں، حالات کے مطابق ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے، دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت سے دو طرفہ فوائد ہو سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپٹما ہاؤس میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں مینو فیکچرنگ اور اس کی ایکسپورٹ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اسپین پاکستانی صنعتکاروں اور تاجروں کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے کاروباری رابطے مزید بڑھیں۔

قبل ازیں اپٹما کے سینٹرل چیئرمین انجینئر رضوان اشرف نے استقبالیہ کلمات میں مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا۔

تازہ ترین