• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فضل الرحمٰن کی اے پی سی کھٹائی میں پڑگئی؟

کیاجمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کھٹائی میں پڑگئی ؟

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مرکزی قیادت کی طرف سے اے پی سی میں خود جانے کے بجائے وفود بھیجنے کے فیصلے کے بعد حکومت مخالف اپوزیشن کی بیٹھک تتر بتر ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔

آج سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھائی اپوزیشن لیڈرشہبازشریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ،جس میں اے پی سی میں نوازشریف کے بجائے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی فضل الرحمٰن کی اے پی سی میںمرکزی قیادت کے بجائے نمائندہ وفد بھیجنے کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے دوبڑے لیڈر سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی عدم شرکت کے بعد اے پی سی اپنی افادیت کھوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ اطلاعات بھی ہیں کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے حکومت کے خلاف فی الحال کوئی بھی تحریک نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ فوری احتجاج سے منفی اپوزیشن کا تاثر بنے گا ،اس لئے حکومت کو کم از کم 6ماہ کا وقت دینا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا اعلان سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کیا تھا ،انہوں نے اس حوالے سے نوازشریف سے ملاقات بھی کی تھی ۔

تازہ ترین
تازہ ترین