• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس قیوم رپورٹ مسترد کرنے کا تاثر غلط ہے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے جسٹس قیوم رپورٹ کو مسترد کرنے کے تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ کو پی سی بی نے نہ صرف تسلیم کیا تھا بلکہ اس کی تعریف بھی کی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے جا ری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جسٹس قیوم کی رپورٹ کو نہیں مانتا جو کہ غلط ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ کی رپورٹ کو مسترد کرنے کے تاثر کی تردید کرتے ہیں، اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ رپورٹ کو مسترد کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جسٹس قیوم کی رپورٹ نے وسیم اکرم کو کرکٹ کی بہتری کے کام سے نہیں روکا، ریٹائر منٹ کے بعد وسیم اکرم نے کرکٹ کمنٹیٹر کے طور پر شہرت حاصل کی، دنیا بھر نے انہیں لیجنڈ کے طور تسلیم کیا، فاسٹ بولنگ کیمپس اور دیگر معاملات میں وسیم اکرم متعدد مرتبہ پی سی بی کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق کرکٹ کمیٹی تجاویز دینے والی ایک باڈی ہے، وسیم اکرم سمیت تمام کمیٹی کے اراکین نے مل کر کام کرنے کا تہیہ کیا ہے، پی سی بی کی کرکٹ کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹولرینس پالیسی ہے ۔

تازہ ترین