• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اورنیوزی لینڈ کا پہلا ٹی 20 آج ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا معرکہ آج ابوظبی میں ہو گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

ان فارم گرین شرٹس کینگروز کی طرح کیویز کو بھی زیر کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

سیریز کے آغاز سے قبل ہوئی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی ، حریف اسکواڈ میں کئی اچھے کھلاڑی شامل ہیں،جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمدکا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا سے بہتر ہے، مقابلے د لچسپ ہوں گے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن اور کوچ کریک میک ملن کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہورہے ہیں ،پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی اچھی سائیڈ ہے، سیریز آسان نہیں ہوگی، مارٹن گپٹل کے نہ ہونے سے ٹیم کمبی نیشن متاثر ہوگا۔

تازہ ترین