• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”ڈونکی کنگ“ کی گونج اسکولوں تک جا پہنچی، بچے فلم دوبارہ دیکھنے کو بے چین

ہنسی ، مذاق، ہلہ گلہ ”نو ٹیشن کا پاور پیک“ اور کمائی کے ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے والی پاکستان کی سب سے بڑی اور جیو کی پہلی اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ کا ”مشن تفریح“ زور و شور سے جاری ہے۔ بچے ، بڑے، بزرگ، خواتین، سیاستدان، کرکٹر، گلوکار ، اداکار سب ہی اس فلم کو انجوائے کرنے سنیما گھروں کا رُخ کررہے ہیں ۔ ڈونکی کنگ میں اسکول کے بچوں کیلئے انٹرٹینمنٹ اور تعلیم ایک ساتھ ہے جبکہ بڑوں کیلئے سبق آموز پیغام ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ اس فلم کو پاکستان کی سب سے شاندار اینی میٹڈ فلم قرار دے رہے ہیں۔ گذشتہ روز فیصل آباد اور پنڈی کے مختلف اسکولوں کے سیکڑوں بچوں نے ڈونکی کنگ کا خصوصی شو دیکھا ۔ ڈونکی راجا نے بچوں کو ہنسایا بھی بہت اور سکھایا بھی بہت ۔ بچے فلم دیکھتے ہوئے اُس کے دلچسپ کرداروں میں کھو گئے۔ فلم دیکھنے کے بعد اسکول کی ٹیچرز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے اسکو لو ں کو چاہئے کہ وہ اپنے طلبہ و طالبات کو یہ فلم دکھائیں یہ فلم ہر عمر کے افراد کیلئے دلچسپی کا باعث ہے۔ بچوں کیلئے تعلیم کے ساتھ اس طرح کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہئیں تاکہ بچوں میں اعتماد بحال ہو۔ اس فلم کو ایک بار دیکھ کر بچوں کا دِل نہ بھرا وہ بار بار ڈونکی راجا کو دیکھنے کیلئے بے چین تھے۔ بچوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے والدین کے ساتھ اس فلم کو دیکھنے دوبارہ آئیں گے۔ سب کو چاہئے کہ اس فلم کو لازمی دیکھیں۔ بچوں کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ فلم بے حد پسند آئی ہے اور اس فلم میں سب سے اچھا کردار منگو کا ہے۔ فلم دیکھ کر واپس آنے والوں میں سے کسی نے بھی اس فلم کی برائی نہیں کی بلکہ سب ہی محظوظ ہورہے ہیں۔ سنیما گھروں کے باہر ٹکٹس لینے کیلئے قطار یں، بچوں کا جوش و خروش اور ہاؤس فُل شوز اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ یہ فلم آئندہ ہفتوں میں مزید کامیا بیا ں سمیٹے گی۔ فلمی پنڈتوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ ڈونکی کنگ کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے اور یہ رُکے گا نہیں بلکہ آنے والے دِنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین