آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل3؍ربیع الثانی 1440ھ11؍دسمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭… ایک ہاتھ میں لپ اسٹک دوسرے ہاتھ میں موبائل، ایک کان پریشر ککرکی سیٹی پر دوسرا وٹس ایپ کی نوٹیفیکیشن پر، ایک آنکھ ٹی وی پر دوسرا گھر والوں کی حرکتوں پر، کون کہتا ہے عورت کی زندگی آسان ہے۔

……٭……٭……٭……

٭… شوہر ایکسرسائز کر کےجِم سے آیا اور کچن میں مصروف اپنی بیوی سے بولا ’’بیگم یہ دیکھو میرے ایبز(abs)۔۔۔!پیاز کاٹتی بیگم،شوہر کی طرف دیکھے بغیر بولی ’’مجھے تو شروع دن سے ہی تمہارے اندر عیب ہی عیب نظر آرہے ہیں۔شکر ہے آج تمہیں بھی اپنے عیب نظر آئے۔

……٭……٭……٭……

٭… سیلف کنٹرول : ایک دن میاں اپنی شوگر میں مبتلابیوی سے بولا، سیلف کنٹرول تو کوئی تم سے سیکھے!!بیوی خوش ہوتے ہوئے بولی وہ کیسے؟؟

٭ میاں…جسم میں اتنی شوگر ہے مگر مجال ہے زبان پر ذرابھی آئی ہو۔

……٭……٭……٭……

٭… بچہ دادی سے :کیا ہم ہمیشہ 5ہی رہیں گے؟آپ، ابو، امی، بہن اور میں۔

دادی:نہیں بیٹا جب تمہاری شادی ہوجائے گی تو ہم 6 ہوجائیں گے۔

بچہ: پھر بہن کی شادی ہوگی تو ہم پھر 5ہوجائیںگے ناں۔

دادی پیار سے:نہیں بیٹا پھر تمہارا بیٹاپیدا ہوجائےگاہم پھر 6ہوجائیںگے

بچہ:پھر جب آپ فوت ہوجائیں گی تو ہم پھر سے 5 ہوجائیں گے ناں۔

……٭……٭……٭……

٭…ماں: بیٹی تمیز اور سلیقہ تو تمہیں چُھو کر بھی نہیں گزرا۔

بیٹی:کیوں چُھوئیں گے وہ مجھے ،نامحرم ہوں میں ان کے لیے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں