• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر سے جمعہ کے درمیان ’بدھ‘ کا دن ایسا ہوتا ہے جب انسان کام کر کے تھک جاتا ہے اور اُس کی حالت ایسی ہوجاتی ہے کہ وہ کام کے دوران بھی سوتا نظر آتا ہے، ایسا صرف عام لوگوں کے ساتھ نہیں ہوتا بلکہ پاکستان کی معروف اداکارہ ’ماہرہ خان‘ بھی اکثر بدھ کے دن ڈائون دکھائی دیتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھارتی فلم ’رئیس‘ کی اداکارہ ماہرہ خان نے لیڈی ڈیانا کی ایک سوتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’میری بھی ایسی حالت ہے۔‘

View this post on Instagram

Same halat.

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on


میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ماہرہ کی اس تصویر اور ساتھ میں لکھے جملے کو پڑھ کر ایسا سمجھ میں آرہا ہے کہ ماہرہ کو آج صبح کچھ اور گھنٹے سونے کی ضرورت تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ماہرہ خان کی اس تصویر کواب تک 50ہزار لوگ لائیک اور 100 سے زیادہ اس پر کمنٹس کیے جاچکے ہیں جبکہ اس تصویر کو شیئر کیے ابھی صرف6گھنٹے گزرے ہیں۔

ماہرہ خان کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے کافی دلچسپ جواب دیےجارہے ہیں کسی کا کہنا ہے ’اس وقت میری بھی کچھ ایسی ہی حالت ہے‘، کسی نے کہا کہ ’میں بھی’ ہسٹری‘ (تاریخ) کی کلاس میں ایسا ہی ہوتا ہوں‘ تو ایک نے کہا کہ ’میں تو ہر زور ہی ایسا ہوتا ہوں۔ ‘

تازہ ترین