• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

طاقتور ترین پاسپورٹ: سنگاپور پہلے، پاکستان 90ویں نمبر پر

دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹ کا اعزاز سنگاپور اور جرمنی نے اپنے نام کرلیا ہےجبکہ پاکستان 90 ویں اور بھارت 66 ویں نمبر پر ہے۔

پاسپورٹ انڈیکس کی حالیہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سنگاپور اور جرمنی نے اس فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان 90 ویں اور بھارت 66 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

سال 2018 کی پاسپورٹ انڈیکس رپورٹ کے مطابق 165 ملکوں کی فہرست میں پاکستان اور عراق کا 90واں نمبر ہے جبکہ افغانستان 91 ویں، شام 88 ویں، سومالیہ 87 ویں اور بھارت 66 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

اس فہرست کے مطابق سنگاپورین ویزا رکھنے والے افراد 165مالک کے ویزہ فری سفر کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی ہےگزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 98 واں نمبر تھا تاہم اس مرتبہ پاکستان 90 ویں درجے پر ہے۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹوں کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہے، یعنی پاسپورٹ رکھنے والا شخص بغیر ویزہ لئے کتنے ممالک جاسکتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین