• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لوکل ٹرین چل پڑی، کل سفر مفت ہوگا

کراچی والوں کے خوشی کی خبر آگئی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح کردیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے افتتاح کے موقع پر اعلان کیا کہ کل شہریوں کے لئے سفر مفت ہوگا،ٹرین سٹی اسٹیشن سے صبح 7 اور شام پونے 6 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی لوکل ٹرین ڈرگ روڈ،ڈرگ کالونی،ملیر سٹی،لانڈھی سمیت 7 اسٹیشنوں پر رکے گی، جس کا ٹکٹ 25 سے 80 روپے کےدرمیان ہوگا۔

کراچی سٹی اسٹیشن پرافتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے، کراچی سرکلر ریلوے فعال ہونا لازمی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریلوے میں بے انتہا کرپشن ہوئی،ریلوے ٹرانسپوریشن کا بہترین ذریعہ ہے،ٹرین وقت کی پابندی کے بغیر نہیں چل سکتی،پرائیوٹ سیکٹرلوکل ٹرین کو سپورٹ کرنے کو تیار ہے، ہمارا ماننا ہے کہ ہرچیزحکومت نہیں کرسکتی، حکومت کا کام راستے فراہم کرنا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے علاوہ دنیا میں ہر جگہ بہت ترقی ہوئی،یہ قوم تبدیلی چاہتی ہے، قوم کا جذبہ سب کچھ بدل کر رکھ دے گا،دھابیجی ایکسپریس کے افتتاح پرشیخ رشید کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

شیخ رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ کل مجھ سے 2 پارٹیوں نے 5 ٹرینوں کی اجازت مانگی ہے، قوم سے وعدہ ہے کہ ریلوے کوایک سال میں خسارے سے نکال لیں گے،ہندوستان کو شکست ریلوے ہی دے سکتی ہے۔

تازہ ترین